Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

ایم کیو ایم وفد نے شہباز شریف کو مردم شماری اور کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا
شائع 29 مارچ 2023 08:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ بار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو ٹحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق شامل تھے جب کہ بیٹھک میں وفاقی وزیر ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی اور مردم شماری، کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی جب کہ انہیں مسائل کے حل کی بھی ہدایات جاری کیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

MQM Pakistan