Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افطار میں بنائیں: ترکش بکلاوا رولز

رمضان المبارک میں سحر و افطار کے مزیدار پکوان
شائع 29 مارچ 2023 04:52pm

رمضان المبارک میں افطار کے دوران روایتی پکوڑے، سموسے، فروٹ چاٹ اور دہی بڑے تو روز ہی ہوتے ہیں ایسے میں ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ کوئی منفرد ڈش بھی ساتھ میں کھائے ۔

آج افطار میں بکلاوا رولز بنائیں جس کی ترکیب بتارہی ہیں شیف عائشہ ۔

اجزاء:

میدہ 3کپ

بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ

انڈہ 1عدد

چینی 1کپ

پانی 4چوتھائی کپ

لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ

دارچینی 1عدد

نمک 1چٹکی

کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ

کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ

پگھلا ہوا مکھن حسبِ ضرورت

میدہ 1کپ

آدھ کپ دودھ

1 چوتھائی کپ پانی

کھجوریں 2کپ

دارچینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ

بادام آدھ کپ

کارن فلار 2کھانے کے چمچ

پستہ حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک باؤل میں میدہ، انڈہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر تھوڑا تھوڑا کرکے پانی اور دودھ مکسچر ڈال کر 5 منٹ گوندھ لیں اور 45 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر ایک برتن میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چینی، لیموں کا رس اور دار چینی ڈال کر 6 منٹ پکائیں۔ اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب ایک چوپر میں گھٹلی کے بغیر کھجوریں، بادام، دار چینی پاؤڈر اور کھانے کا تیل ڈال کر تمام اجزا چوپ کر کے پیسٹ بنا لیں، فلنگ تیار ہے۔

ایک باؤل میں میدہ اور کارن فلار ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، فلار مکسچر تیار ہے۔

پھر ڈو لے کر دوبارہ 3 منٹ گوندھ لیں۔

اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں اور پھرہر پیڑے کو 4 برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔

اب ہر پیڑے کو باریک بیل لیں اورہر سائیڈ پر فلار مکسچر چھڑکیں۔

پھر دوبارہ پھر باریک شکل میں بیل کر چکور شکل میں کاٹ لیں اور ہر شیٹ کو الگ الگ کر لیں۔

اب ایک شیٹ لے کر اس پر برش سے مکھن لگائیں اور اس کے درمیان کھجوروں کا مکسچر رکھ کر رول کر لیں۔

پھر اس کے کنارے پر دوسری شیٹ رکھیں اور مکھن سے برش کرکے آخر تک رول کر لیں۔

پھر ان رولز کو بیکنگ ٹرے میں رکھ دوبارہ برش سے مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 کے ٹمپریچر پر 30 منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کرلیں۔

اب اوون سے نکال کر رولز کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس پر شوگر سیرپ ڈال دیں۔

اب 30 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اب اس پر چوکلیٹ سیرپ ڈالیں اور اس پر پستہ چھڑکیں، مزیدار بکلاوا رولز تیار ہیں۔

Ramadan

Cooking