Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی

نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے، اداکار
شائع 29 مارچ 2023 02:46pm

بھارتی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے مصر کی مسلمان صحافی سے شادی بھی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ویویان ڈیسینا طویل عرصے منظر سے غائب تھے، ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا، جس کی انہوں نے اب تصدیق بھی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹی وی اداکار ویویان ڈیسینا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019ء میں رمضان المبارک کے دوران اسلام قبول کرلیا تھا۔

ویویان ڈیسینا نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں 2019ء سے اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزار رہا ہوں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دن میں 5 وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔

ویویان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل شادی کرلی، ان کی شادی مصر میں انجام پائی، دونوں کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین بھارتی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں مدھوبالا، شکتی، پیار کی یہ ایک کہانی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔

Vivian Dsena