Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل : خواجہ برادران کو کلین چٹ مل گئی

پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا
شائع 29 مارچ 2023 01:51pm

عدالت نے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے نئی نیب ترامیم کے تحت ریفرنس چئیرمین نیب کو واپس بھجوایا ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

NAB

Khawaja Saad Rafique