Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامعلوم افراد کی جمائما کے لندن کے گھر میں گھسنے کی کوشش

یہ واقعہ نصف شب میں پیش آیا
شائع 29 مارچ 2023 08:25am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل ان کے لندن کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصاویر شیئر کرتے ہوئے جمائما نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔

جمائما نے بتایا کہ اس نے پولیس کو اس وقت بلایا جب رات کے وقت اس گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی جہاں وہ سینٹرل لندن میں رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کیمرے میں پکڑے گئے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کو بلایا گیا اور رپورٹ درج کر لی گئی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی، وہ نہیں جانتی کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔

جمائمہ خان نے کہا کہ رات میں فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

london

imran khan

Jemima Goldsmith