Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

شاداب اور افتخار نے سوشل میڈیا پر گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر شیئر کیں
شائع 29 مارچ 2023 08:05am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔

شاداب خان اور افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے باہر میں نے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔

دوسری جانب افتخار احمد نے کہا کہ’ الحمدللہ، مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔

اس سے قبل وسیم اکرم ، شعیب ملک اور کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

UAE

shadab khan

iftikhar ahmed

pakistani crickters

golden visa