Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو نامعلوم افراد جمائمہ کے گھر میں گھس گئے

لوگوں کی گھر میں جاسوسی آلات تلاش کرنے کی تجویز
شائع 28 مارچ 2023 11:17pm

برطانوی فلم ساز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے گھر میں نامعلوم افراد کے بنا اجازت داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں میں جمائمہ نے دو نوجوانوں کی تصاویر شئیر کیں اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ اگر کوئی انہیں جانتا ہو تو مطلع کرے۔

جمائمہ کے اس ٹوئٹ پر ان کے فالوورز بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد نے ان کی خیریت دریافت کی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ اپنے گھر میں خفیہ جاسوسی آلات تلاش کریں اور اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو تبدیل کرلیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر وہ لندن میں ہیں تو فوراً پولیس کو اطلاع کریں، اگر پاکستان میں ہیں تو فوراً واپس روانہ ہوجائیں۔

Jemima Goldsmith

Tresspassers