Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

صوبے میں ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، کامران ٹیسوری
شائع 28 مارچ 2023 08:46pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔

اپنے خط میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے میں ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید متاثر ہیں۔

گورنر سندھ نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں، طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

Sindh government

Syed Murad Ali Shah

kamran tessori