Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

حال ہی میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا
شائع 28 مارچ 2023 05:33pm

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر نئی ریل وائرل ہو گئی ہے۔

راکھی ساونت رمضان میں روزے بھی رکھ رہی ہیں اور افطاری کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

ویڈیو میں وہ سیاہ برقع میں ملبوس ہوکر افطار سے سجے دسترخوان پر بیٹھ کر دعا کرتی دکھی دیں بعدازاں انہوں نے افطار کی دعا پڑھنے کے بعد کھجور سے اپنا روزہ افطار کیا۔

راکھی ساونت کی ویڈیوز کے مطابق اُنہیں روزہ رکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے اور وہ رمضان میں خود پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں راکھی نے ایک نئی ریل شیئر کی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کے بیان سے لیے گئے جملے سنے جاسکتے ہیں۔

اس بیان میں مولانا طارق جمیل اللّٰہ تعالیٰ کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نیا نام فاطمہ رکھا ہے۔

Rakhi Sawant