Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز میں لائٹس کون فراہم کرے گا

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا
شائع 28 مارچ 2023 04:49pm
فوٹوــ فائل
فوٹوــ فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے ماہ نیوزی لینڈ میچز کی لائٹس خود خریدنے کا مراسلہ لکھ دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز اگلے ماہ لاہور میں شروع ہوگی، اس حوالے سے لائٹس لگانے کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ نے اس بار نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے لئے لائٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ ایٹ میں بھی لائٹس کا تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ میں تنازعہ ختم کرنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت پی سی بی آئندہ اپنی لائٹس خود خریدے گا۔

pak vs nz

PCB

punjab care taker cabinet