Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ باؤلرحارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

۔ اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 03:36pm

قومی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی ڈی ایس پی بنا دیئے گئے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حارث رؤف کو اعزاز سے نوازا گیا، اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بناگیا تھا، اور نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا۔

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

islamabad capital police