Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 2 خواتین جاں بحق، 42 افراد زخمی

بھگدڑ مفت آٹا لینے کے لئے آنے والوں کے شدید رش کے سبب مچی
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 01:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

ساہیوال میں نواز شریف پارک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 2 خواتیں جاں بحق اور خواتین سمیت 42 افراد زخمی ہوگئے۔

ساہیوال میں بھگدڑ مفت آٹا لینے کے لئے آنے والوں کے شدید رش کے سبب مچی، خواتین بھی بڑی تعداد میں قطاروں میں کھڑی تھیں کہ دھکم پیل کے سبب ہجوم بے قابو ہو گیا۔

بھگدڑ مچی تو 2 خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 18زخمی خواتین کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس سے پہلے بھی پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کی کوشش میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈی آئی خان: آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر پولیس کا لاٹھی چارج

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈگری کالج پروا میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق آٹے کے ٹرک پر شہری ٹوٹ پڑے جس سے بدنظمی پیدا ہوٸی۔

پولیس نے شہریوں کو لاٸن میں لگا کر آٹے کی تقسیم شروع کردی۔

Sahiwal

nawaz sharif park

free flour