جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کا مقدمہ: فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال زبیر خان نیازی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ان مقدمات پر جے آئی ٹی بن گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جاکر شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی مسترد کردی اور 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی ۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نےعدم پیشی پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی ضمانت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments are closed on this story.