Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی بولر احسان اللہ کے باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

احسان اللہ کا باؤنسر افغان بلے باز کے چہرے پر لگا، انہیں زخمی حالت پویلین لوٹنا پڑنا
شائع 28 مارچ 2023 09:41am
فوٹو۔۔۔۔ اے سی بی
فوٹو۔۔۔۔ اے سی بی

افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر احسان اللہ نے باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی۔

گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا 147.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکا گیا باؤنسر افغان بلے باز نجیب اللہ زردارن کے چہرے پر جا لگا جس کے بعد انہیں زخمی حالت پویلین لوٹنا پڑنا۔

احسان اللہ کے خطرناک باؤنسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ فاسٹ باولر شعیب اختر کو بھی یاد کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے باونسرز سے زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا اور ساؤتھ افریقن بلے با گیری کرسٹن کی وڈیوز شیئر کی گئیں۔

نجیب اللہ زردران کریز پر بیٹنگ کے لئے آئے ہی تھے کہ احسان اللہ نے باؤنسر کروایا جو ان کے چہرے پر لگا جس کے بعد انہوں نے ہیلمٹ اتارا تو خون نکلنے لگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے 183 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان نے میچ 66 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 3 میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

IHSANULLAH

Pak Afghan T20 Series

najib ullah zadran

bouncer