Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بجرنگی بھائی جان 2‘ کرینہ کپور کی جگہ کس نے لی؟

بجرنگی بھائی جان میں کرینہ نے مرکزی کردارادا کیا تھا
شائع 27 مارچ 2023 04:19pm

بالی ووڈ معروف اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان 2‘ سے اداکارہ کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کےدبنگ سلمان خان اپنی سپرہٹ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل ’بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے جارہےہیں جس کا ممکنہ نام ’پاون پترا بھائی جان ’ہوگا ۔

بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کےساتھ مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم ایسا کہا جا رہا ہے کہ بجرنگی بھائی جان 2 میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طور پر سلمان خان کی ہیروئن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

دلچپسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

Salman Khan

Bajrangi Bhai Jaan 2

kareena kapoor