Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابی پیر زادہ کو 2 سال بعد مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا

رابی پیرزادہ نے پینٹنگ فروخت کرنے کیلئے اپیل کردی
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 03:20pm

رابی پیرزادہ مختلف شخصیات کے پورٹریٹ اور فن پارے بناکر فروخت کرتی ہیں اور اس آمدنی سے غریبوں کی مدد کرتی رہتی ہیں۔

سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار اب بالآخر دو سال بعد مل ہی گیا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آخر کار مریم نواز کے ایک فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

رابی نے مریم نواز کے پورٹریٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ دو سال سے مریم نواز شریف صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے،اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے’۔

Maryam Nawaz

Rabi Pirzada