Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

پشاور، سحری اور افطاری میں گیس نہ ہونے کے باعث شہری پریشان

گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، خواتین
شائع 27 مارچ 2023 01:53pm

پشاور کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہوجانے کے باعث خواتین کے لئے سحری اور افطاری بنانا مشکل ہوگیا، لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے۔

شہر میں رمضان شروع ہوتے ہی گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا، یکہ توت، گلبہار، ہشتنگری سمیت شہر بھر میں شہری گیس بندش کی شکایت کرنے لگے ہیں۔

خواتین نے آج نیوز کو بتایا کہ نہ تو سحری کے وقت گیس ہوتی ہے نہ ہی افطار کے وقت، جس کے باعث کھانا بنانے میں شدید دشواری ہےاور اس کے باوجود گیس بل بھی دُگنے آرہے ہیں۔

شہریوں نے ماہ سیام میں گیس لوڈشیدنگ نا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ ختم کر کے عوام میں سہولت دی جائے۔

gas load shedding

peshawar

Ramzan 2023