Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 27 مارچ 2023 01:32pm

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، اور عدالت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں.

لاہور ہائی کورٹ کے وکیل جسٹس شاہد کریم نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد ہر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے۔

وکیل شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کو خاص مقاصد کےلئے تعینات کیا گیا، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں نگران وزیراعلی کا بڑا ہاتھ تھا، اور حکومت گرانے میں انہی کا ہاتھ رہا۔

وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نگران وزیراعلی نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برفرفیاں کیں، اور من پسند لاء افسر لگائے، عدالت نے ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی قرار دیا، لیکن ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا، اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا۔

عدالت نے اظہر صدیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف پیش کیا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی معاملات آئے ہیں وہ تو 18ویں ترمیم کے وقت دیکھنے چاہئیے تھے، اپوزیشن اور حکومت کے نام الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنا قانونی تقاضا ہے۔

عدالت نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

Sheikh Rasheed

Lahore High Court

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi