Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرتعلیم خالد رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

کارروائی کے دوران حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
شائع 27 مارچ 2023 12:52pm
فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا - تصویر/ سوشل میڈیا
فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا - تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی زرائع کے مطابق حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق قوم پرست تنظیم سے ہے جبکہ چھاپے اندرون سندھ اور پنجاب میں مارے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے فائرمنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پاکستان

Khalid Raza Murder