Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر قائد میں آئندہ 3 روز تک تیز دھوپ رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

گرمی کی شدت مزید بڑھے گی
شائع 27 مارچ 2023 12:17pm
کراچی گرم موسم کے دوران ایک رضاکار خاتون پر پانی کی پُھوار  کر رہا ہے، تصویر/ اے ایف پی
کراچی گرم موسم کے دوران ایک رضاکار خاتون پر پانی کی پُھوار کر رہا ہے، تصویر/ اے ایف پی

کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے لگی ہے، آج شہر قائد کا مطلع صاف ہے لیکن دن بھر تیز دھوپ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جس وجہ سے شہر میں گرمی بھی زیادہ محسوس ہوگی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا کی سمت شمال مغربی ریکارڈ ہوئی، جو بعد ازاں جنوب مغربی ہوجائے گی۔

karachi

Hot Weather

Heat Waves