Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں عوام کا سرکاری آٹے کے ٹرک پر دھاوا

پولیس نے مزید 3 ٹرکوں میں موجود آٹے کو لٹنے سے بچالیا
شائع 27 مارچ 2023 11:32am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درہ زندہ میں مفت تقسیم کے لئے لائے جانے والا حکومتی آٹے کا ٹرک عوام نے لوٹ لیا۔

مُستحق شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے چار ٹرکوں کو بوائز کالج لایا گیا تھا لیکن روزے میں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر کئی ضرورت مند ٹرک پر چڑھ گئے اور مفت آٹے کی تقسیم خود شروع کردی۔

ٹرک پر چڑھے لوگوں نے 10 کلو آٹے کے تھیلے لوگوں میں پھینکنے شروع کردئیے جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرکے مزید 3 ٹرکوں میں موجود آٹے کو لٹنے سے بچا لیا۔

Dera Ghazi Khan

Flour Crisis