Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان کیخلاف مسلسل دوسری شکست پر شاہد آفریدی نے کیا کہا

گزشتہ روز دوسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی
شائع 27 مارچ 2023 09:46am
فوٹو۔۔۔۔۔ وکی پیڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ وکی پیڈیا

افغانستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

افغانستان سے مسلسل 2 میچز میں شکست پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر افغان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویت میں کہا کہ افغانستان ٹیم بہترین کھیلی، راشد خان آپ ہمیشہ کی طرح شاندار رہے، ساتھ ہی انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن انہیں میدان میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

Shahid Afridi

t20 cricket

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

former pakistani crickters

Pak Afghan T20 Series

PAKvAFG