Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عبداللہ شفیق ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
شائع 27 مارچ 2023 08:49am
پاکستانی کرکٹر عبداللہ شفیق
پاکستانی کرکٹر عبداللہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں عبداللہ شفیق مسلسل 4 میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 2 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔

حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل 3 بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

Abdullah Shafique

Pak Afghan T20 Series