Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور مصر کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ

پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
شائع 26 مارچ 2023 06:28pm
فوٹوــ اے پی پی
فوٹوــ اے پی پی

پاکستان اور مصر کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قاہرہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر انجینئرمحمود عصمت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ غیرملکی سفیروں اور مصر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں مصری حکومت کے عہدیداران، ارکان پارلیمنٹ، تاجر برادری، ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

مصر میں پاکستان کے سفیرساجد ہلال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کا باعث بنے ہیں، پاکستان ان تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مصرکے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیرانجینئرمحمود عصمت نے پاکستان اور مصر کے درمیان ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Pakistan foreign policy

Pakistan Egypt Relation

Pakistan embassy in Egypt