Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے نامعلوم ”ایف“ کا مطلب کیا ہے؟

'ایف فار فارن، ایف فار فنڈڈ، ایف فار فتنہ اور ایف فار فلاپ۔۔۔' لیکن 'اس میں ایک F ابھی مسنگ ہے'
شائع 26 مارچ 2023 06:25pm
تصویر: فیس بک/مریم نواز شریف
تصویر: فیس بک/مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثر اپنے جلسوں میں مخالفین کیلئے کچھ گنے چنے الفاظ کا بارہا استعمال کرتی ہے، اور ان میں سے چند انگریزی کے حرف ”F“ سے شروع ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کے بعد ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ رضا بٹ نے اس ایف سے شروع ہونے والے وہ الفاظ سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔

رضا بٹ نے ٹوئٹر پر لکھا، ”ایف فار فارن، ایف فار فنڈڈ، ایف فار فتنہ اور ایف فار فلاپ“۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی رضا بٹ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ ہی لکھا، ”سب بچے مل کر پڑھو“۔

گویا انہوں نے اسے قوم کیلئے ایک سبق قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں لکھا، ”لاہور ریجیکٹ فتنہ“۔

تاہ، انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ”اس میں ایک F ابھی مسنگ ہے“۔

اب ان کے اس نامعلوم ”F“ کا مطلب کیا ہے یہ تو مریم نواز خود ہی بتا سکتی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس نامعلوم ایف کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا ہے۔

مریم نواز کے تنقیدی بیانات کو دیکھا جائے تو اس F کا مطلب جنرل (ر) فیض بھی ہوسکتے ہیں۔

Maryam Nawaz

missing F