Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کو درپیش چیلنجز عمران نیازی کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، وزیراعظم

عمران خان صرف بڑے بڑے بیان دے سکتے ہیں، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023 08:25pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز عمران کی ناکام پالیسیوں کا نیتجہ ہیں، وہ صرف بڑے بڑے بیان ہی دے سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے، وہ بڑے بڑے بیان ہی دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم عمران نیازی سے وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر ان کی مایوس کن کارکردگی پر سوال اٹھانے کا جواز رکھتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی، گورننس اور معاشی چیلنجز کی بنیاد عمران نیازی کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف بہاولپور کے مختصر دورے پر گئے اور شہر میں مفت آٹا تقیسم پوائنٹ کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے آٹے کی تقسیم کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا، جب کہ شہریوں سے مسائل بھی پوچھے۔

PM Shehbaz Sharif

ٰImran Khan