Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عباسی شہید اسپتال: سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ساتویں روز میں داخل

ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بھی بائیکاٹ
شائع 26 مارچ 2023 02:42pm
مطالبہ نہ مانا گیا، تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، ینگ ڈاکٹرز - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
مطالبہ نہ مانا گیا، تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، ینگ ڈاکٹرز - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
عباسی شہید اسپتال/ آج نیوز
عباسی شہید اسپتال/ آج نیوز
ہم اور کچھ نہیں سیکیورٹی مانگ رہے ہیں، ڈاکٹرز کا مطالبہ - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ہم اور کچھ نہیں سیکیورٹی مانگ رہے ہیں، ڈاکٹرز کا مطالبہ - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

عباسی شہید اسپتال میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا، ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بھی بائیکاٹ کردیا۔

عباسی شہید اسپتال کے پیڈز وارڈ پر سات روز قبل نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا تھا جس میں خواتین ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں سٹی وارڈنز اپنی جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں، ان کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی گارڈ فراہم کیے جائیں۔

ڈاکٹرز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا، تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور او پی ڈی تب تک بند رہیں گی جب تک ہمارے مطالبے نہیں مانے جاتے۔

ڈاکٹرزکا کہنا ہے انتظامیہ ڈاکٹرز کا استحصال کرنا بند کرے ہم اور کچھ نہیں سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔

مزید کہا کہ جب تک سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جائیگا ہم ڈیوٹی نہیں کریں گے، انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اسٹاف کے جائز مطالبات حل کرے۔

karachi

Sindh government

Abbasi Shaheed Hospital