Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وزیراطلاعات

عمران خان الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتےہیں، مریم اورنگزیب
شائع 26 مارچ 2023 12:48pm

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کرواناچاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اور گزشتہ روز بلٹ پروف ڈبے میں کھڑے ہوکر خطاب کیا گیا، تصویریں جوڑ کر جلسے کے کامیابی کی مہم چلائی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والوں نےعالمی سازش کا بیانیہ بنایا، اور کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر سائفر کا بہانہ گھڑا گیا، عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، بلکہ تمام مسائل نفسیاتی ہیں، وہ الیکشن نہیں اپنی سلیکشن کروانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی ذہنیت کےمطابق ملک نہیں چل سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پولیس والوں پر تشدد کیا، پٹرول بم پھینکے، اور جب عمران خان کی پیشی ہو تو کہتے ہیں بزرگ ہوں، بیمارہوں، جب کہ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے وہ نہ بزرگ ہیں اور نہ ہی بیمار ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ان کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ کا نام احساس پروگرام رکھا گیا، نوازشریف کے صحت کارڈ کو انصاف صحت کارڈ بنا دیا گیا، کار خانے بند کر کے لنگرخانے کھولے گئے، ن لیگ کے یوتھ پروگرام کو نوجوان پروگرام کا نام دیا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں افراد کو بے روزگار کر دیا گیا، ان کو 10 نکاتی پروگرام پر 10چپیڑیں پڑنی چاہیئے۔

Maryam Aurangzeb

ٰImran Khan

maryum aurangzeb