Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے صدر کو جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل

آئین پر عمل کا مشورہ وزیراعظم کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی، رہنما پی ٹی آئی
شائع 26 مارچ 2023 12:43pm

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آئین پر مشورہ پی ٹی آئی کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدرعارف علوی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیزلگا، خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں۔ 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کرکےغیرآئینی عمل کیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم نے صدر کے خط کو ’پی ٹی آئی پریس ریلیز‘ قرار دے دیا

وزیراعظم کے جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے ”آج نیوز“ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا، بلکہ انہوں نے وزیراعظم کو آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا تھا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم کو اپنے خط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، اور پی ٹی آئی کارکنان پر کئے گئے تشدد کے بارے میں بتایا۔

فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا لیکن ظاہر ہے یہ بات انہیں تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو ملک آج اس آئینی، سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے۔

pti

PM Shehbaz Sharif