حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈپرلاہورپولیس کےحوالے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ سیون کے روبروپیش کیا گیا، جہاں لاہورپولیس نے راہداری ریمانڈ پرحوالے کرنے کی استدعا کی۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور ان کے فوکل پرسن حسان نیازی تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا تھا۔
بیرسٹر حسان خان نیازی کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نظر بند کیا گیا تھا۔
حسان نیازی کو ایئرپورٹ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تاہم لاہور پولیس نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں انہیں لاہور پولیس کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
لاہور پولیس کے کوئٹہ پہنچنے پر حسان نیازی کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا جب تک وہ تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نظر بند رہیں گے۔
Comments are closed on this story.