Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند

سول ایوی ایشن نے نوٹس جاری کردیا
شائع 26 مارچ 2023 10:35am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

نواب شاہ ائیر پورٹ پر اچانک 2 ماہ کے لئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن اٹھارٹی (سی اے اے) کے مطابق 23 مئی تک نواب شاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا۔

سی اے اے نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن نواب شاہ ائیرپورٹ جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید بتایا کہ 23 مئی تک نواب شاہ ائیرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف، لینڈ کرسکیں گے ہیلی کاپٹرز کو صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

CAA

Civil Aviation Authority

Nawabshah Airport