Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیس بک کے سربراہ کی انتہائی اہم ای میل لیک، استعفے کا مطالبہ

زکربرگ نے لیک کو ”تباہ کن“ اور ”خیانت کا عمل“ قرار دہا۔
شائع 25 مارچ 2023 10:08pm

میٹا کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ کی ایک ای میل لیک ہوئی ہے، جس میں انہوں نے ایک ملازم سے ”استعفا“ طلب کیا ہے۔

یہ ای میل ایک مقبول ٹویٹر اکاؤنٹ ”انٹرنل ٹیک ای میلز“ سے لیک کی گئی تھی۔

22 ستمبر 2010 کو لکھی گئی ای میل میں ایک ملازم کی جانب سے نیوز پورٹل ”TechCrunch“ کو فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فون بنائے جانے کے حوالے سے خبر دئے جانے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

مارک زکر برگ نے ملازم سے استعفا اس لئے طلب کیا کیونکہ معلومات غلط تھیں اور اس سے کمپنی کو نقصان پہنچا۔

زکربرگ نے خبر کی لیک کو ”تباہ کن“ اور ”خیانت کا عمل“ قرار دیا۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ زکربرگ کی ای میل ”خفیہ، اشتراک نہ کریں“ سے شروع ہوتی ہے، جو کہ اب عوام کے سامنے ہے۔

ای میل میں میٹا کے سی ای او نے ملازمین کو ”کمپنی کے بارے میں رازداری برقرار رکھنے“ یا کمپنی ”چھوڑنے“ کا کہا گیا ہے۔

ٹویٹر پوسٹ میں جاری ای میل میں لکھا ہے کہ، ”آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ہفتے کے آخر میں TechCrunch کی استوری دیکھی ہوگی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہم ایک موبائل فون بنا رہے ہیں۔ ہم کوئی فون نہیں بنا رہے اور میں نے جمعہ کو سوال و جواب میں اس بارے میں تفصیل سے بات کی کہ ہم تمام فونز اور ایپس کو مزید سوشل بنانے کے طریقے تیار کر رہے ہیں۔ اس لیے جس نے بھی یہ خبر لیک کی ہے میں اسے فوری طور پر استعفا دینے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ یا تو آپ استعفا دیں، ورنہ ہم یقینی طور پر معلوم کر ہی لیں گے کہ یہ کس نے کیا۔“

2010 میں، فیس بک ایک بہت مختلف کمپنی تھی اور اس کے پورٹ فولیو کے تحت انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے مقبول پلیٹ فارم نہیں تھے۔

کمپنی کا بنیادی مقصد اپنے پلیٹ فارم کو ان ممالک میں پھیلانا تھا جن کے 2010 میں تقریباً 608 ملین فعال صارفین تھے۔ آج فیس بک کے صارفین کی تعداد 2 بلین سے زیادہ ہے۔

2010 کی ٹیک کرنچ کی رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ ”فیس بک رابطے کی فہرست اور فون کے دیگر بنیادی افعال گہرائی سے ضم کرنا چاہتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں کر سکتا ہے جب وہ آپریٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرے۔“

فیس بک نے اگلے چند مہینوں تک اسمارٹ فون کے بارے میں افواہوں کی تردید کی۔ تاہم، کمپنی نے دو اسمارٹ فونز لانچ کیے۔

فیس بک نے 2013 میں - HTC فرسٹ لانچ کیا جو کم فروخت کی وجہ سے لانچ ہونے کے فوراً بعد بند کر دیا گیا، اور 2011 میں INQ کے ذریعے Facebook فون لانچ کیا۔ تاہم، یہ دونوں فون زیادہ کامیاب نہیں رہے۔

آج بھی، فیس بک کے ہارڈویئر ڈویژن کو حریفوں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

اس کا Oculus ڈویژن قابل ذکر VR ہیڈسیٹ بناتا ہے، لیکن ان کی زیادہ قیمت کی وجہ سے فروخت کم ہے۔

میٹا نے اپنے پورٹل اسمارٹ ڈسپلے ڈیوائس کی ترقی کو بھی مکمل طور پر بند کردیا، کیونکہ کمپنی غیر یقینی معاشی حالات کے درمیان کام کو ہموار کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی اخراجات کو کم کرنے کے لیے ملازمین کو بھی فارغ کر رہی ہے۔

فیس بک

meta

Mark Zuckerburg

Email Leak