Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا گھیرا تنگ

عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
شائع 25 مارچ 2023 07:44pm

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ حسنین بہادر دریشک، جاوید اقبال اور علمدار حسین قریشی کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیئے۔ عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ کو 24 مارچ کو طلب کیا، مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ جاوید اقبال پر اربوں روپے مالیت کے دو پلازے بلدیہ فیصل آباد سے بغیر فیس منظور کرانے کا الزام ہے۔

جاوید اقبال پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور پٹرول پمپ بھی منظور کروانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے جاوید اقبال کو 27 مارچ کو طلبی کا آخری نوٹس جاری کیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے بھی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

اینٹی کرپشن نے انہیں 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

علمدار قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ انہار کے قیمتی رقبے کے ریکارڈ میں تبدیلی کی اور زمین کا فرنٹ پٹرول پمپ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے میں فروخت کیا۔

اینٹی کرپشن نے انہیں 24 مارچ کو طلب کیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی پی آر سے تونسہ کے اخبار المنظور کا 2018-2021 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

المنظور اخبار سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کا ہے جسے پالیسی سے ہٹ کر اشتہارات دئیے گئے۔

pti leaders

Punjab Anti Corruption