Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں، یشما گل

اداکارہ نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی
شائع 25 مارچ 2023 06:11pm

اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ کوئی کرش نہیں ہے لیکن فیروز خان کی شخصیت سے متاثر ہوں۔

اداکارہ یشما گل نے گزشتہ دنوں نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں متعدد موضوعات پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ جلد شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی مل نہیں رہا دعا کریں جیسے ہی کوئی مل جائے گا تو شادی کرلوں گی۔

یشما گل نے کہا کہ 29 برس کی ہوچکی ہوں لیکن کوئی شخص پسند کے مطابق نہیں ملا میری والدہ بھی اکثر کہتی ہیں کہ تم شادی کب کرو گی انڈسٹری میں کسی کو ڈھونڈ لو جس پر میں انہیں یہی کہتی ہوں کہ جب کوئی پسند آئے گا تو فوری شادی کرلوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ خود مختار عورت کو زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہوتی کسی کا ساتھ زندگی میں بہت ضروری ہے تاہم محبت میرے لیے ایک احساس ہے جو جس کا وجود بغیر کسی وجہ کہ ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی، یہ وہی وقت تھا جب میں نے دین کو مزید گہرائی میں جانا اور اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا۔

Yashma Gill