Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پلاٹ تنازعہ، مفتی عبدالقیوم کے قاتل گرفتار

مفتی عبدالقیوم کو گلستانِ جوہربلاک 9 میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2023 07:25pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقیوم کو ٹارگٹ کرنے والے دونوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان مفتی عبدالقیوم کو ٹارگٹ کرنے والے مرکزی ملزم ہیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ایسٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ صوفی عبدالقیوم کا قتل پلاٹ کے تنازعے کا شاخسانہ ہے،انہیں قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل استعمال کئے گئے۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی سیاسی اور مذہبی جماعت کےلیے ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔

مفتی عبدالقیوم کو گلستان جوہر میں قتل کیا گیا تھا، دو ٹارگٹ کلرز مولانا عبدالقیوم کو قتل کرکے فرار ہوئے۔

مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں، دونوں ملزمان نے مولانا کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، یہ زمین کا مسئلہ تھا جس پر مولانا عبدالقیوم کےساتھ تنازع تھا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ علی اکبر اہم شوٹر تھا جبکہ دوسرے کا نام تنویر ہے، ملزم نے 2013 میں سیاسی مخالف کو قتل کیا تھا۔

مقدس حیدر کے مطابق دونوں ملزمان کرائے کے قاتل ہیں، ملزمان نے قتل کیلئے 5 لاکھ روپے اجرت وصول کی۔

یاد رہے کہ مفتی عبدالقیوم کو گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Murder

Target Killing

Sindh Police

Karachi Crime