Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سحر اور افطار میں ان چیزوں کا خیال رکھیں

کھانے میں زیادہ وقفہ معدے کو حساس بنا دیتا ہے
شائع 25 مارچ 2023 04:35pm

رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ہر شخص کو اس بات کی فکر شروع ہو جاتی ہے کہ سحرو افطار کے وقت کیا کھایا جائے۔

ہمارے ہاں لوگ ماہ صیام میں کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط سے کام نہیں لیتے۔ سحری کے وقت انڈے، پراٹھے، چائے اور خوب بھاری غذائیں کھا کر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں دن بھر بھوک نہیں لگے گی۔

٭ یہ بات ذہن میں ہونی چاہیئے کہ کھانے میں زیادہ وقفہ معدے کو حساس بنا دیتا ہے۔

٭ ایسے میں تلی موئی، مرغن اور مرچ مصالحوں والی غذائیں تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

٭ اگر آپ ان سے گریز نہیں کرسکتے تو کم ازکم معیاری اشیاء کا انتخاب کریں ۔

٭ اکثر لوگوں کو افطار میں نہایت شوق سے اچار اور چٹنیاں کھاتے دیکھا گیا ہے تاہم پکوڑوں کے ساتھ بازار کی چٹنی اور اچار کھانے سے احتیاط کریں ۔

٭ روزہ کھولتے وقت پانی یا کھجور استعمال کریں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ روزہ کھجور سے افطار کیا جائے۔

٭ افطاری سے لے کر سحری تک پانی کا کثرت سے استعمال کریں تاکہ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

٭ سحری کے وقت بھی چائے کی بجائے پانی پینا بہتر ہے۔

٭ سحری اور افطاری میں پھلوں کے جوس، دہی اور دودھ کا انتخاب کریں۔

صحت

Ramadan 2023

Iftar