Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احمد علی اکبر اور منشا پاشا کی 4 سال بعد ایک ساتھ واپسی

اس سے قبل دونوں فلم لال کبوتر میں ایک ساتھ نظر آئے تھے
شائع 25 مارچ 2023 02:56pm

معروف اداکار احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے’۔

احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے اس سے قبل دونوں فلم لال کبوتر میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ۔

گزشتہ برس احمد علی اکبر کے ڈرامہ پری زاد نے سال کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک تھا جس نے مختلف شوز ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ۔

Ahmed ali akbar

Mansha Pasha