Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

معروف بھارتی اداکارہ کے شوہر باتھ روم میں مردہ پائے گئے

آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی
شائع 25 مارچ 2023 02:45pm

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ جمعہ کے روز غسل خانے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمندر سنگھ کی طبیعت میں کسی قسم کی خرابی نہیں تھی، وہ24 مارچ کی شام گرودوارے سے لوٹے اور تھوڑی دیر بعد ہی باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی موت کے وقت گھر پر صرف ایک ملازم موجود تھا جس نے بتایا کہ ہرمندر سنگھ گرودوارے سے آنے کے بعد باتھ روم گئے اور بہت دیر تک جب واپس نہیں آئے تو وہ انہیں دیکھنے گیا تو وہ فرش پر پڑے تھے۔

ملازم نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تو پتا چلا کہ ان کی موت کو اب کافی دیر ہوچکی ہے۔

اداکارہ کی بیٹی نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نیلو کوہلی نے متعدد بھارتی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں سنگم، میرے انگنے میں، چھوٹی سردارنی اور میڈم سر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ہاؤس فُل 2 ، ہندی میڈیم اور پٹیالا ہاؤس شامل ہیں۔

Harminder Singh Kohli