Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں آج کا دن یاد گار کیوں ہے؟

پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ کا چیمپئن بنے آج 31 سال ہوگئے
شائع 25 مارچ 2023 11:44am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

پاکستان کو ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بنے آج 31 سال ہوگئے، قومی ٹیم نے 1992 میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔

میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کا دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لئے 250 رنز کا ہدف دیا لیکن انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

یوں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر وسیم اکرم میچ کے بہترین رہے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992ء کے ورلڈ کپ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 1992ء میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا۔

ICC

Pakistan Cricket Team

1992 world cup

pakistan world champion