ناسا نے صفرکشش ثقل کے باوجود خلا میں کافی پینے کیلئے حل ڈھونڈ نکالا
شاید ہی کبھی کسی نے سوچا ہو کہ خلامیں زندگی گزارنا کتنا مشکل ہے، خصوصا کھانے پینے کے حوالے سے ، کھانے کیلئے تو پھر طریقہ ڈھونڈا موجود سکتا ہے لیکن صفر کشش ثقل کے باعث خلا میں چائے کافی تو دور کی بات پانی ہی پی لیا جائے تو غنیمت ہے۔
لیکن ناسا نے اس مشکل سے نمٹنے کا ایک اسمارٹ حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
فالوورز کو یہ حل دکھانے کے لیے خلاباز نکول مان نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گرم کیپوچینو پینے کے لیے ’کیپلری ایکشن‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔
خلا میں مشروب پینے کیلئے یہ خصوصی کپزمین پر استعمال کیے جانے والے کپ کی طرح کام کرتا ہے ، تاہم کشش ثقل پر انحصار کرنے کے بجائے یہ مائع کو جگہ پر رکھنے کے لئے سطح ی تناؤ ، گیلے پن اور کپ جیومیٹری کے امتزاج کا استعمال کرتا ہے۔
یہ خلا بازوں کو خلا میں رہتے ہوئے مختلف اقسام کے مائع پینے کی اجازت دیتا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں مائع بہت مختلف انداز میں برتاؤ کرتے ہیں۔ کشش ثقل کی کمی ان کا بلبوں کی شکل ین تیرنے کا سبب بنتی ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
Comments are closed on this story.