Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار

احسان اللہ کی دو، عماد وسیم اور نسیم شاہ کی ایک، ایک وکٹ پاکستان کو جیت نہ دلا سکی
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2023 12:32am
فوٹو — آئی سی سی
فوٹو — آئی سی سی

پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں قومی ٹیم نے افغان بولرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 92 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کھیل کے ابتداء سے ہی یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے گئی، عماد وسیم 18، صائم ایوب 17 اور طیب طاہر 16 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ عبداللہ شفیق اور اعظم خان اسکواڈ میں واپسی پر بھی صفر اسکور کیئے پویلیئن لوٹ گئے۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی، محمد نبی اور مجیب الرحمان دو، دو جب کہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ اور نوین الحق ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

93 رنز کا ہدف افغانستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں آسانی سے حاصل کرتے ہوئےپاکستان کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں شکست دے دی۔

میچ کی دوسری اننگز میں افغانستان کی جانب سے محمد نبی ناقابل شکست 38 اور نجیب اللہ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کے احسان اللہ کی دو، عماد وسیم اور نسیم شاہ کی ایک، ایک وکٹ پاکستان کو جیت نہ دلا سکی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل 26 مارچ بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

Pak Afghan T20 Series