Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم 3iodots کا سیکوئل ! وائرس کے بنا کیسے بن سکتا ہے؟

کرینہ کپور، جاوید جعفری اور بومن ایران تجسس میں مبتلا
شائع 24 مارچ 2023 05:17pm

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے 2009 کی مقبول فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں ایڈیٹس کے ایک مٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنائے جانے پر اپنے شک کا اظہار کیا ہے تاہم انہیں بھی نہیں علم کہ سیکوئل بنا رہے ہیں یا نہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ایک پریس کانفرنس سے عامر خان، شرمن جوشی اور ارمان دھون کی تصویر سامنے آنے کے بعد اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے علم میں لائے بغیر فلم کا سیکوئل کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ جب میں چھٹیوں پر تھی تب لگتا ہے انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے حامی بھردی، مجھے پتا چلا ہے جب میں چھٹیوں پر تھی تو یہ تینوں کچھ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ سیکوئل بنانے والے ہیں لیکن میرے بغیر یہ کیسے ممکن ہے، میں یقین نہیں کرسکتی یہ میرے بغیر کیسے کرسکتے ہیں؟ اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر بومن ایرانی کو بھی ٹیگ کیا اور پوچھا کہ یہ بات آپ سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے؟۔

بعدازاں بومن ایرانی نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلکل اس بارے میں علم نہیں تھا وائرس ولن نہیں ہوگا تو کون ہوگا ؟

اپنی ویڈیو میں بومن ایرانی نے کہا مجھے یقین ہے کہ جاوید جعفری کو بھی اس کا بلکل نہیں پتہ ہوگا ۔

اسی سلسلے کی کڑی کو برقرار رکھتے ہوئے جاوید جعفری نے بھی ویڈیو بنائی اور کہا کہ عام طور پر میں ایسی ویڈیوز بناتا نہیں ہوں لیکن مجھے یہ دیکھ کر برا لگا تو یہ بنائی انہوں نے اپنی ویڈیومیں مونج سنگھ کو ٹیگ کیا ۔

مونج سنگھ نے بھی اپنی ویڈیو میں یہ کہا کہ مجھے کسی نے بتایا نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر سیکوئل بنے گا تو میرا کردار لازمی ہونا چاہیے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں عامرخان اور مادھون اپنے دوست شرمن جوشی کی گجراتی فلم کی تشہیر کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کی کالج لائف کے گرد گھومتی ہے جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔

3 IDIOTS