Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے، پرویز الہٰی

الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 24 مارچ 2023 04:32pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب آئین توڑ کر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔

لاہور میں پرویزالہٰی نے لاہورہائیکورٹ بارکے صدر اشتیاق خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ الیکشن منسوخ کروا کے وزیراعظم شہباز شریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےآئین توڑا جس سے شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن روکنا نہیں بلکہ انتخابات کروانا ہے، کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو اپنے اس غیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی، عدالت عظمیٰ کے واضح حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، چیف جسٹس واضح طو ر پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔

PDM

election commision

punjab election