Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحمت کے عشرے میں عاطف اسلم کے گھر رحمت آگئی

گلوکار نے اپنی بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2023 04:26pm

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 2 بیٹوں کےبعد پیاری سی بیٹی کےبھی باپ بن گئے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی ملکہ آگئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔

آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی دی جبکہ ساتھی فنکاروں، شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبادکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کے 2 بیٹے احد عاطف اور آریان اسلم ہیں۔

Atif Aslam