Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان کا پہلا جمعہ: ایڈیشنل آئی جی کی حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس بنانے کی ہدایت

لاپرواہی کوتاہی پرسخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، جاوید عالم اوڈھو
شائع 24 مارچ 2023 12:51pm
نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری - تصویر/ اے ایف پی
نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری - تصویر/ اے ایف پی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں تمام ترحفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور با وردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی جائے، عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد افراد و لاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔

جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرینگے اور نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑیں۔

مزید کہا کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

karachi

Sindh Police

Ramzan 2023