Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک میں بڑھتے وزن سے نجات کیلئے یہ مشروب پئیں

وزن میں کمی کیساتھ ہی بڑھتی ہوئی چربی بھی کم ہوجائے گی
شائع 24 مارچ 2023 11:46am

رمضان المبارک میں عبادت کرنے کے ساتھ افطارمیں نِت نئے پکوانوں کا بھی اپنا ہی مزہ ہے لیکن روٹین کی تبدیلی اور تلی ہوئی چیزوں کی فراوانی سے ہم میں سے بہت سے افراد کو اپنے بڑھتے وزن کی فکرلاحق ہوجاتی ہے۔

سب سے بڑا مسئلہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ رمضان میں مرغن غذا کھانے کے ساتھ وزن کو کیسے کنٹرول کیا جائے تو ایک پودا آپ کے کام آسکتا ہے جس کا نام ’ہیبسکس‘ ہے، اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

موسم گرم میں ہیبسکس کا مشروب اور چائے توانائی سے بھرپورہے،کئی ریسرچز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیبسکس وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ جسم میں بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو بھی کم کرتا ہے ، ساتھ ہی اس کا استعمال دل اورجگر کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: جمائما کو پاکستان میں اپنے پسندیدہ ماہ رمضان میں کیا کھانا پسند تھا

ایک بات قابل غور ہے کہ ہبِسکس کی کئی سو اقسام ہیں، جو جگہ اور آب و ہوا کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں لیکن ایک قسم ’سبد رائفہ‘ سب سے زیادہ عام ہے،جو چائے بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق جدید تحقیق نے ہیبسکس چائے صحت کے لئے کافی مفید قراردی ہے جس کے استعمال سے وزن میں خاطرخواہ کمی ہوتی ہے اور موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے۔

ہیبسکس کے عرق کے استعمال کی وجہ سے بھی جسم کی چربی کم ہوجاتی ہے۔

صحت

health tips

Ramadan 2023