Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ٹریفک حادثہ: 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

حادثے کا شکار کوچ کراچی سے بھاولپور جارہی تھی
شائع 24 مارچ 2023 12:04pm
تصویر/آج نیوز
تصویر/آج نیوز

کراچی میں سپرہائی وے کے قریب بس اور ڈمپرمیں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں 3 افرادجاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد یوسف اورامین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نا ہوسکی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں ایف ڈبلیو او ٹراما سپر ہائی وے منتقل کی گئی ہیں اور حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے حقیقی بھائیوں کا تعلق بھاولپور سے تھا دونوں کی لاشیں اسپتال سے ہی بھاولپور منتقل کی جائیں گی۔

حادثے کا شکار ہونے والی مکہ کوچ کراچی سے بھاولپور جا رہی تھی راستے میں حادثہ ہوا۔

karachi

Road Accident