Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں، مفت آٹا فراہمی کے پوائنٹس میں اضافہ کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ کا آج نیوز کی خبر پرایکشن
شائع 24 مارچ 2023 11:32am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

بنوں کی ضلعی انتظامیہ نے آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے مُفت آٹا فراہمی کے پوائنٹس 15 سے بڑھا کر 82 کردیے ہیں۔

گزشتہ روز مفت آٹے کی فراہمی میں پیش آنے والی واقعات کے سبب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے جس کی فہرستیں جاری کردی گئیں۔

پہلے اوسطاً 12 ہزار 400 خاندانوں کیلئے صرف ایک پوائنٹ تھا لیکن اب تعداد بڑھا کر اوسطاً 2300 افراد کیلئے ایک پوائنٹ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ضلع بنوں میں پوائنٹ نمبر7 پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ پوائنٹس کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خاندان کے صرف ایک شناختی کارڈ پر تین تھیلے آٹا دیا جائے گا اگر ایک کو مل گیا ہو تو باقی لوگ بار بار نا آئیں۔

Bannu

Flour Shortage