Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی
شائع 24 مارچ 2023 10:15am
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے فواد چوہدری کے خلاف 6 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق بشیر نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ نہیں، ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس انکوائری میں تو عدالت نے ہراساں کرنے سے روک رکھا ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔

pti

Lahore High Court

IG Punjab

Fawad Chaudhary

usman anwar