Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی ہنڈرڈ لیگ میں مہنگا ترین پاکستانی کھلاڑی کون رہا

پاکستان کے متعدد کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کا حصہ
شائع 24 مارچ 2023 08:55am
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کے متعدد کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا، حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے۔

ڈرافٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا، اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔

شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

cricket

mohammad rizwan

Shaheen Shah Afridi

Baber Azam

shadab khan

English cricket

IHSANULLAH

the hundred league

harif rauf